ماضی میں بہت سی یادیں ایسی ہوتی ہیں جن کو انسان یاد نہیں کرنا چاہتا اور انہیں وہ ہر لمحہ بھولنا چاہتا ہے۔ لیکن ماضی میں ہر شخص کی یادیں صرف بری نہیں ہوتی ہیں کچھ اچھی یادیں بھی ہوتی ہیں اور ایسا ہی قوموں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ ہر قوم پر کوئی ایسا وقت بھی آتا ہے جسے وہ اپنی تاریخ سے نکال دینا چاہتی ہے لیکن تاریخ کو مٹایا نہیں جاسکتا اور کچھ ایسے خوشگوار لمحات ہوتے ہیں جنہیں یاد کرکے خوشگواریت کا احساس ہوتا ہے اپنایت محسوس ہوتی ہے اچھا لگتا ہے۔ اور انسان ان یادوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ سمیٹے رکھتا ہے۔
لیڈی ڈیانا کا پاکستان کا دورہ بھی کچھ ایسا ہی تھا وہ پاکستان آئیں اور پاکستانیوں کے دل جیت کر گئیں۔ ہم پاکستانیوں کی خوشگوار یادوں میں ان کا دورہ پاکستان بھی تھا۔ وہ پاکستان آئیں اور ایسی اپنایت چھوڑ کر گئیں کہ آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔ انہیں اس دنیا سے گئے برسوں بیت چکے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ کل ہی پاکستان آئیں تھیں۔ اب ان کی بہو اور بڑے بیٹے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ امید ہے وہ بھی ایسے ہی خوشگوار لمحات پاکستان میں بیتائیں گے جنہیں یاد کر کے نہ صرف وہ خوش ہوں گے بلکہ ہم پاکستان بھی ۔





