eag halwa

انڈوں کا حلوہ

EjazNews

انڈوں کا حلوہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
انڈے چھ عدد، دودھ ایک کلو، چینی حسب ذائقہ، بادام آدھا چھٹانک، پستہ چوتھائی چھٹانک، چار مغز تھوڑے سے ، چھوٹی سبز الائچی تین عدد، گھی آدھ پاﺅ۔
اب بناتے ہیں جی انڈوںکا حلوہ:
دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں دودھ جب آدھا رہ جائے تو اتار کر رکھ لیں۔ انڈوں کوتوڑ کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں اور حسب پسند چینی بھی ان میں ملا لیں ۔ اور خوب اچھی طرح چینی کو حل کرلیں۔
کسی دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کریں اوراس میں چینی ملے ہوئے انڈے اور الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں۔ آگ ہلکی ہونی چاہیے۔ تھوڑی دیر بعد دودھ، بادام کی گری چھیل کر ،پستہ اور چار مغز ڈال دیں اور حلوے کو پکنے دیں۔ حلوہ جب گاڑھا ہوجائے اور گھی نکل آئے تو میٹھا چکھ کر نیچے اتار لیں۔ پلیٹوں میں یا کسی کھلے منہ کی ڈش میں نکال کر چاندی کے ورق لگا دیں اورکھانے کے لیے پیش کریں ۔
صبح ناشتے کے وقت یہ حلوہ بہت مزہ دیتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کسٹرڈ:ڈبل روٹی کی پڈنگ