Patiay ka halwa

پیٹھے کا حلوہ

EjazNews

پیٹھے کا حلوہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
پیٹھا کلو، گھی ایک پاﺅ، چینی ایک پاﺅ یا حسب پسند ، کھویا آدھ پاﺅ، سبز الائچی چھ سات عدد، کیوڑہ کھانے والے دو چمچے، چاندی کے ورق حسب ضرورت
لیجئے اب پیٹھے کاحلوہ تیار کرتے ہیں:
پیٹھے کو چھیل کر کدو کش کر لیں اور ایک دیگچی میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں ۔ ہلکی آگ پرپکنے دیں جب پیٹھا گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو چینی ڈال دیں اور کفگیر سے ہلاتی جائیں۔ جب چینی کا پانی بھی خشک ہو جائے تو دیگچی کو چولھے سے نیچے اتار لیں۔
اب کسی دوسری دیگچی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ گھی گرم ہوجائے تو سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں۔ گھی کڑ کڑا جائے تو اس میں پیٹھا ڈال دیں اور بھونیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور پیٹھے کا رنگ بادامی ہو جائے تو کھویا ڈال دیں اور بھونتی جائیں۔ حلوہ گھی چھوڑ دے تو نیچے اتار لیں اور کیوڑہ ڈال کر ڈھکنا بند کردیں۔
پانچ منٹ بعد کھولیں ۔ چاندی کے ورق لگا کر نوش فرمائیں۔ بہترین چیز ہے۔ یہ حلوہ لذیذ اور خوش ذائقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سویاں مکس دودھ دلاری