Atif aslam

جو چیز دل سے پڑھی ہوتی ہے وہ آپؐ کے حضور قبول ہوتی ہے :عاطف اسلم

EjazNews

یوں تو عاطف اسلم کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ ان کی شناخت کوک سٹوڈیو سے نہیں ہے وہ اگر کوک سٹوڈیو میں گائیں یا نہ گائیں وہ شہرت کے اس مقام پر ہیں انہیں فرق نہیں پڑتا۔لیکن ان کی گائی ہوئی حمد سے کوک سٹوڈیو کو ضرور چار چاند لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کوک سٹوڈیو کے سیزن8میں ’’تاجدار حرم ‘‘پڑھی تھی ۔ یوں توعاطف اسلم سے پہلے بھی یہ حمد بہت مشہور تھی اور متعدد گائیکوں نے اپنی قسمت آزمائی ہوئی ہے اور جس نے بھی آزمائی کامیابی ملی۔ عاطف اسلم نے جب اس حمد کو پڑھا تو اس کو صرف یوٹیوب پر 26کروڑ سے زائد مرتبہ سنا جا چکا ہے۔

سیزن 8کے بعد11-10-9سیزن میں عاطف اسلم کوک سٹوڈیو کا حصہ نہیں رہے لیکن سیزن12میں وہ کوک سٹوڈیو کا حصہ بنے ہیں۔ مداح بے چین تھے کہ عاطف اسلم اس دفعہ کوک سٹوڈیو میں کیا گائیں گے۔ ان کی بے چینی کوک سٹوڈیو نے دور کر دی ہوئی ہے ۔ کوک سٹوڈیو نے عاطف اسلم کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں اس دفعہ حمد ’’وہی خدا ہے ‘‘پڑھ رہا ہوں۔
اپنی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ جو چیز دل سے پڑھی ہوتی ہے وہ آپ ؐ کے حضور قبول ہوتی ہے اور ایک دفعہ قبول ہو جائے تو آپ اس فہرست میں شامل ہو جاتے ہیں جن کو وہ چاہتے ہیں۔وہ یہ حمد اپنے 5سالہ بیٹے کو ڈیڈی کیٹ کر رہے ہیں ۔کہ جب وہ بڑا ہوگا تو اسے سنے گا اور اس کو خوشی ہوگی کہ میرے والد نے حمد پڑھی ۔
وہی خدا ہے مرحوم قوال نصرت فتح علی خان نے بھی پڑھی ہوئی ہے اور کمال پڑھی ہوئی ہے ۔ اب عاطف اسلم اس حق کو کس قدر نبھا پاتے ہیں یہ تو ان کی آواز میں سننے کے بعد ہی اندازہ ہوگا ۔ یہ حمد مظفر وارثی صاحب کی لکھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب کی پہلی بڑی فیچر فلم