pumpkin halwa

کدوکا حلوہ بنانے کا طریقہ

EjazNews

کدو کا حلوہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
کدو تین پاﺅ ، چینی ایک پاﺅ یا حسب پسند، بادام کی گری ایک چھٹانک، پستہ چوتھائی چھٹانک، گھی آدھ پاﺅ، چاندی کے ورق حسب پسند۔
حلوہ بنانے کی ترکیب:
حلوہ کدو کو چھیل کربیج نکال دیں اورگودے کےب اریک باریک ٹکڑے کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں حلوہ کدو اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چولھے پرچڑھادیں اور ہلکی آگ پر حلوہ کدو کو گلنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور حلوہ کدو گل جائے توگھوٹنے سے حلوہ کدو کو خوب گھوٹ لیں اورنیچے اتار لیں۔
اب دوسری دیگچی میںگ ھی ڈال کر گرمکریں اور پکا ہوا حلوہ کدو ڈال کر بھونیں۔ کفگیر چلاتی رہیں ورنہ حلوہ کدو نیچے لگ جائے گا۔ حلوہ کدو کا رنگ بھن کرسنہری ہو جائے تو چینی ڈال دیں اورکفگیر چلاتی جائیں۔
چینی کاپانی خشک ہوجائے تو بادام کی گریاں چھیل کر اور پستہ ڈال دیں اوربھونیں۔
حلوہ کدو جب گھی چھوڑ دے تو نیچے اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پرچاندی کے ورق لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔ اگر گرم کھانا ہو تو ڈش میں نکال کر تھوڑا سا بادام پستہ باریک کتر کر چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مونگ پھلی کینڈیز