Theif in house

عقلمندی اور ہوشیاری کیا ہوتی ہے

EjazNews

یہ پرانے وقتوں کی بات ہے ایک چور کسی گھر میں داخل ہوا، بوڑھی عورت مزے سے گہری نیند سو رہی تھی۔ چور نے گھبرا کر اس کی طرف دیکھا تو وہ بڑ بڑائی ۔ یقینا حالات سے مجبور ہو کر اس راستے بھٹک گئے ہو۔ الماری کے تیسرے خانے میں ایک تجوری ہے اس میں سارا ما ل رکھا ہوا ہے تم خاموشی سے لے اڑو مگر پہلے میں نے ابھی ابھی ایک خواب دیکھا ہے مجھے ذرا اس کی تدبیر تو بتا دو۔
چوراس بوڑھی عورت کی رحم دلی سے بہت متاثر ہوا اور خاموشی سے اس کے پاس بیٹھ گیا۔
بڑھیا نے خواب سنانا شروع کیا۔ بیٹا میں نے دیکھا کہ ایک چیل میرے پاس آئی اور اس نے تین دفعہ زور زور سے کہا ماجد ماجد ماجد اور یہ خواب ختم ہو گیا۔ ذرا س کی تعبیر تو بتاﺅ۔
چور خاموش ہوگیا، اتنے میں برابر سے بڑھیا کا بیٹا ماجد بھاگتے ہوئے آیا۔ اپنا نام سن کر وہ اٹھ بیٹھا اور چور کو دیکھ کر اس نے اس کی خوب مرمت کی ۔
بڑھیا بولی بس کرو اب یہ اپنی سزا بھگت چکا۔ چور بولا نہیں نہیں مجھے اور مارو، تاکہ مجھے پتہ چل جائے میں چور ہوں خوابوں کی تعبیر بتانے والا نہیں۔
تو دیکھو بچو! عقلمندی اور ہوشیاری سے کام لے کر بہت سی مصیبتوں کو ٹالا بھی جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شرارت کی سزا