chane-ki-dal-ka-halwa

چنے کی دال کا حلوہ

EjazNews

چنے کی دال کا حلوہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
چنے کی دال ایک کلو، گھی ایک کلو، دودھ ڈیڑھ کلو، بادام کی گری ایک پاﺅ، چار مغز ایک پاﺅ، سبز الائچی پندرہ سولہ دانے، چینی ایک سیر
اب حلوہ تیار کرتے ہیں:
چنے کی دال کو چن کر موٹا موٹا پیس لیں۔ اگر چکی ہے تو بہت اچھی بات ہے ورنہ چنے کی دال کو کوٹ کر باریک کرلیں اور دال کو ڈیڑھ سیر کچے دودھ میں رات کو بھگو دیں۔ ساری رات دال کو بھیگی رہنے دیں۔ صبح اٹھ کر ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ گھی گرم ہو جائے تو سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں ۔ خوشبو اٹھنے لگے تو دیچگی کو چولھے پر سے نیچے اتار لیں اور دودھ میں بھیگی ہوئی دال ڈال کر کفگیر سے اچھی طرح ملا کر دوبارہ چولھے پر چڑھا دیں۔ ہلکی آگ پر دال کو اچھی طرح بھون لیں ۔ چمچہ برابر چلاتی رہیں ورنہ دال لگ جائے۔
جب دال اچھی طرح بھن جائے تو چینی ڈال دیں اور اچھی طرح دال میں ملا دیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے اور دال گھی چھوڑنے لگے تو بادام کی گریاں چھیل کر چاروں مغز چن کر اور دھو کر ڈال دیں۔ پانچ منٹ تک دال کو بھونیں۔ گھی نکل آئے تو نیچے اتار لیں۔ لذیذ دال کا حلوہ تیار ہے۔
یاد رکھنے والی بات: یہ حلوہ دماغ کے لیے بہترین دوا ہے۔ صبح ناشتے کے وقت نوش فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ونیلا آئس کریم