pakistan vs india

وہ 4خوبیاں جن میں پاکستان بھارت سے آگے ہے

EjazNews

بھارتی میڈیا یوں تو پاکستان کی برائیاں کرنے اور خامیاں نکالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، لیکن ایک بھارتی صحافی اور تجزیہ نگار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستان کو بھارت پر چار چیزوں کے حوالے سے برتری حاصل ہے۔ مضمون نگار نے سب سے پہلی برتری، پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا بتایا ہے اور کہا ہے کہ ایٹم بموں کی تعداد کے حوالے سے بھارت کے پاس ایک سو سے ایک سودس ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 120ایٹمی ہتھیار ہیں۔ بھارتی صحافی نے دوسری برتری پاکستان کےپاس 4G انٹرنیٹ کا ہونا ہے۔ پاکستان کے پاس 4Gانٹرنیٹ کی سپیڈ13.41mbps ہے جبکہ بھارت کے پاس یہ سپیڈ 6.4ہے ۔ صحافی نے تیسری برتری کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان کے ڈرامہ سیریلز بھارت سے کہیں بہتر ہیں۔ پاکستان میں یہ ڈرامے سماجی موضوعات پر بنائے جاتے ہیں جبکہ بھارت کا ڈرامہ اب تک ساس اور بہو کے چکر میں پھنسا ہوا ہے ۔ چوتھی برتری کے سلسلے میں صحافی نے ایک عالمگیر سروے کا حوالہ دیا ہے جس میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی درجہ بندی کی گئی تھی۔ اس درجہ بندی میں خوش رہنے والے عوام کے حوالے سے پاکستان کا دنیا میں نمبر75واں جبکہ بھارت کا133واں تھا۔ اور اس کی وجہ بھارتی صحافی نے یہ بتائی کہ خوشحالی کے حوالے سے پاکستان بھارت سے کہیں آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ میں مقیم مسلمانوں کاڈیٹابیس بنایا جائے،ڈونلڈ ٹرمپ