pakistan team

پاکستانی ٹیم پہلا ٹی ٹونٹی میچ سری لنکا سے ہار گئی

EjazNews

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قدافی سٹیڈیم لاہور میں دو سال بعد پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا۔پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شانیکا نے کی۔لاہور کے شائقین کی بڑی تعدادٹی ٹونٹی میچ دیکھنے قدافی سٹیڈیم پہنچی اور دل کھول کر ٹیموں کو داد بھی دیتے رہے۔
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان پہلے جبکہ سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے۔ یوں دونوں ٹیموں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو پاکستان کا مقابلہ ایک کمزور حریف کے ساتھ تھا لیکن سری لنکا نے شانداد کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 64 رنز کے مارجن سے شکست دے دی ہے۔
166 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے تین کھلاڑی صرف 22 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستانی ٹیم نے بینٹنگ شروع کی تو دوسری ہی اوور میں اس کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب بابر اعظم فاسٹ بولر پردیب کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ان کے بعد عمر اکمل بغیر کوئی سکور بنائے پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ چار سکور بنانے والے احمد شہزاد کو اودانا نے کلین بولڈ کیا۔سرفراز اور افتخار احمد تھوڑی دیر کریز پر رکے مگر افتخار کے رن آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کر سکا۔پاکستان کی طرف سے افتخار احمد 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 24 رنز بنائے۔
سری لنکا کے فاسٹ بولر پردیپ اور اودانا نے شانداد بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈی سلوا نے دو اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:  جسٹس فائز عیسیٰ کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد