kushk halwa

خشک حلوہ

EjazNews

خشک حلوہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
سوجی تین پاﺅ، دودھ سوا سیر، چینی حسب پسند یا تین پاﺅ، بادام کی گرمی اور پستہ حسب پسند، سبز الائچی دس بارہ دانے، گھی آدھ سیر ، چاندی کے ورق
اب حلوہ تیار کرتے ہیں:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں گھی گرم ہو جائے توسبز الائچی ڈال کر چولھے پرچڑھا دیں ۔ گھی گرم ہوجائے تو سبز الائچی ڈال دیں۔ خوشبو آنے لگے تو سوجی کو چھان کر ڈال دیں اور بھونتی جائیں جب سوجی سرخ ہو کر خوشبو چھوڑنے لگے تو دودھ ڈال کر کفگیر سے اچھی طرح ملا دیں۔ ایک ابال آجائے تو چینی ڈال دیں اور کفگیر سے ہلاتی رہیں ۔ جب دودھ خشک ہو جائے اور حلوہ گاڑھا ہو جائے تو بادام اور پستہ باریک کتر کر ڈال دیں۔ایک پرات یا تھال میں تھوڑا سا گھی مل دیں اور سارا حلوہ پرات میں ڈال کر کفگیر سے یا پرات کو ہلا کر برابر کردیں۔ جب ٹھنڈا ہو کر خوب جم جائے تو چاندی کے ورق لگا کر برفی کی طرح اس کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ نہایت لذیذ حلوہ تیار ہے۔
یاد رہے یہ حلوہ سفر میں بہت آرام دہ چیز ہے۔ کئی دن تک خراب نہیں ہوتا اور لاگت بھی کم آتی ہے۔ مٹھائی سے بہت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملائی کھجور