Amir

پاکستان نے 0-2 سے سری لنکا کو ڈھیر کر دیا

EjazNews

سری لنکا کی ٹیم اپنے پہلے ون ڈے کی نسبت دوسرے دن کے کھیل میں پہلے سے زیادہ پر اعتماد نظر آئی۔ سری لنکا کی پرفارمنس اچھی تھی مگر گرین شرٹس کی 3نصف سنچریاں اور بہترین اوپننگ کے سامنے ہار ماننا پڑی۔ پاکستانی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں اوور میں سکور مکمل کرلیا یوں یہ جیت بہت آسان بھی نہیں تھی کیونکہ سری لنکن آخری اوورز تک میچ کو لے گئے تھے۔ بحرکیف یہ میچ پہلے دن سے زیادہ لطف اندوز تھا۔

امید ہے ٹی ٹونٹی میں عوام اس سے زیادہ انجوائے کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا ہے۔ میچ میں سری لنکا کے کپتا لہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اور ان کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 297رنز بنا نے میں کامیاب ہوئی اور گرین شرٹس کو 298رنز کا ہدف دے ڈالا۔
سری لنکا کی جانب سے دنوشکا گونا تھلکا اور ایوشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتداء میں ہی ایوشکا فرنینڈو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت سری لنکا کے 13رنز تھے۔ لہیرو تھریما نے 36رنز ، اوپنر گنا تھلا کا ن ے ضظظرنز کی اننگز کھیلی،پریرا نے 13رنز بنائے۔ بھنو36رنز بنا پائے۔ڈی سلوا نے10رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے لیکن سری لنکا کو کم رنز پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بابراعظم کی شاندار بلے بازی اور عثمان شنواری کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کو شکست دیدی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  اس سے بڑا جرم آپ کر نہیں سکتے، آپ نے بجلی کے ایسے معاہدے کیے جس کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے:وزیراطلاعات