Waheed Murad Google

چاکلیٹی ہیروکا یوم پیدائش گوگل کا خراج تحسین

EjazNews

پاکستان فلم انڈسٹری پر ایک دہائی تک راج کرنے والے وحید مراد 2اکتوبر 1938ءکو شہر قائد میں پیدا ہوئے۔ انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری ہولڈر تھے۔ فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے وحید مراد نے 1960ءمیں بطور فلمساز دو فلمیں انسان بدلتا ہے ، جب سے دیکھا ہے تمہیں بنائیں۔ 1962ءمیں ہدایت کار ایس ایم یوسف نے اپنی فلم اولاد میں انہیں بطور اداکار متعارف کروایا اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ اپنی فلم کے بعد سے ہر دلعزیز ہونے لگے اور ایشیا کے پہلے ہیرو تھے جن کا ہیر سٹائل تک کاپی کیا گیا ۔

فلم ہیرا اور پتھر کے بعد تو وہ چاکلیٹی ہیرو کہلانے لگے کچھ حلقوں نے ان کو لیڈی کلر کا بھی خطاب دیا ہوا تھا اس خطاب سے یہ مراد نہیں تھی کہ وہ عورتوں کو قتل کرتے تھے بلکہ یہ خطاب بھی اس وقت کی خواتین نے انہیں دیا تھا ۔ ان کے جادوئی سٹائل کے باعث۔ ان کی فلم ارمان پہلی پاکستان فلم تھی جس نے پلاٹینم جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔
وحیدمراد نے بے شمار فلموں میں کام کیا اور اس میں بھی کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ ان جیسا ہیرو دوبارہ پاکستان فلم انڈسٹری میں پیدا نہیں ہوا اور نہ ان جیسا عروج کسی اور اداکار کے نصیب میں آیا۔ اپنے فلمی کیرئیر میں انہوں نے لا تعداد ایوارڈ ز حاصل کیے اور اتنے ایوارڈ جیتے جن کا تذکرہ یہاں اگر ہم کریں تو طوالت بہت ہو جائے گی۔
پاکستان کے اس لیجنڈ نے 23نومبر 1983ءکو اس دنیا فانی کو چھوڑ دیا اور لاہور میں گلبرک کے علاقے میں موجود قبرستان میں میٹھی نیند سو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک گروہ میرے خلاف سازشیں کررہا ہے:اے آر رحمٰن