THAAD_1

چین نے دنیا کا سب سے خطرناک میزائل بنا لیا

EjazNews

چین نے اپنے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے سب سے خطرناک میزائل کا تجربہ مکمل کر لیا ، جسے دنیا کا سب سے مہلک میزائل قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ یہ صرف 30منٹ میں پورے امریکہ کو تباہ کر سکتا ہے۔ DF41نامی یہ میزائل 15ہزار میل دوراپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ چین کے میزائل ڈیفنس پراجیکٹ کے مطابق یہ میزائل بیک وقت 10مختلف ممالک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل کی نمائش چین کے 70ویں قومی دن کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں کی گئی۔ اس موقع پر جدید ترین میزائل کے علاوہ دیگر ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی، نئے میزائل کے علاوہ دیگر ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔ نئے میزائل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ آواز سے 5گنا تیز رفتار ہے۔ واضح رہے کہ چین کے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے جبکہ اس کی فضائیہ کو دنیا میں تیسری بڑی فضائیہ کا درجہ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دبئی میں عوامی مقام پر فحش فوٹو شوٹ کرنے والے ملک بدر