gajar-ka-halwa

گاجر کا حلوہ

EjazNews

گاجر کا حلوہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
گھی تین پاﺅ ، دودھ ڈیڑھ کلو،گھی آدھ پاﺅ، زیادہ پسند ہو تو تین پاﺅ، چینی تین پاﺅ یا حسب پسند، بادام کی گری آدھ چھٹانک، پستہ چوتھائی چھٹانک، سبز الائچی چار عدد،کیوڑہ کھانے والا ڈیڑھ چمچہ، کھویا ایک چھٹانک۔
اب تیار کرتے ہیں جی گاجر کا حلوہ:
گاجروں کو اچھی طرح چھیل لیں۔ کیل نکال کر گاجروں کو کدو کش کر لیں۔
ایک دیگچی میں گاجریں اور دودھ ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ جب دودھ خشک ہوجائے اورگاجریں گل جائیں تو چینی ڈال دیں اور پکنے دیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو دیگچی نیچے اتار کر رکھ لیں۔ دوسری دیگچی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈالدیں۔ گھی کڑ کڑا جائے تو اس میں کھویا ڈال کر بھونیں، جب کھویا بھن جائے تو پکی ہوئی گاجریں ڈال دیں اور اچھی طرح ملاکر خوب بھونیں ۔ خوشبو آنے لگے تو بادام اور پستہ چھیل کر اور دو دو ٹکڑے کر کے ڈال دیں ۔ گاجریں گھی چھوڑ دیں تو کیوڑہ چھڑک کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں دیکھنے میں بہت خوبصورت اور خوش ذائقہ حلوہ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گڑ والے چاول

گاجر کا حلوہ بنانے کی دوسری ترکیب
اجزائ:
گاجر آدھ سیر، کھویا ایک پاﺅ ، بادام آدھ چھٹانک، پستہ چوتھائی چھٹانک، چینی تین چھٹانک، چینی تین چھٹانک یا حسب پسند، گھی تینچھٹانک یا حسب پسند، زعفران ایک ماشہ، کیوڑہ کھانے والا ایک چمچہ، سبز الائچی چار عدد۔
بنانے کا طریقہ:
گاجروں کو چھیل کر کیل نکال دیں اور گاجروں کو کدوکش کرلیں۔
ایک دیگچی میں گاجریں ڈال کر چولھے پر چڑھادیں۔ جب گاجروں کا پانی خشک ہوجائے تو نیچے اتار کر رکھ لیں۔
دوسری دیگچی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں۔ گھی کڑ کڑا جائے تو گاجریں ڈال دیں اور بھونیں ۔ تھوڑی دیر بعد کھویا بھی ڈال دیں اور بھونیں ۔ جب دونوں چیزیں بھن جائیں تو چینی ڈال دیں اور پکنے دیں۔ گاجریںگھی چھوڑنے لگیں تو بادام ، پستہ کاٹ کر ڈال دیں۔ زعفران کا ہلکا سینک کر مل لیں اور تھوڑے سے گرم دودھ میں بھگو دیں۔ گاجریں گھی چھوڑ دیں تو زعفران چھڑک دیں اور تھوڑی دیر پکانے کے بعد کیوڑہ چھڑک کر اتار لیں۔ لذیذ حلوہ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قلاقند