pakistan cricket

سری لنکن ٹیم 67رنز سے ہار گئی۔ پاکستان کی شاندار شروعات

EjazNews

پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے اپنے بھرپور جوبن کے بعد ختم ہو۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے305 رنز بنائے جس کا تعاقب سری لنکا کی ٹیم نے کیا پر 67رنز ابھی چاہے تھے کہ پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر 10سال بعد ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے ٹیم کو 73رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تاہم دونوں کھلاڑی زیادہ تیزی سے رنز سکور نہ کر سکے، امام 33رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان بھی مزاحمت کرتے نظر آئے اور ٹیم کی سنچری اور اپنی نصف سنچری کی تکمیل کے بعد ہسارنگا ڈی سلوا کی دوسری وکٹ بن گئے، انہوں نے 65 گیندوں پر 54رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے حارث سہیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔حارث اور بابر نے تیسری وکٹ کے لیے 111 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں حارث کی 40رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔دوسرے اینڈ سے بابر نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور لہیرو کمارا کو چوکا لگا کر ون ڈے کرکٹ میں اپنی 11ویں سنچری مکمل کی۔
کپتان سرفراز ایک مربتہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ بابر اعظم 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔عماد وسیم بھی صرف 12 رنز بنا سکے لیکن اننگز کے آخری اوور میں افتخار احمد کے دو چھکوں کی بدولت قومی ٹیم 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے، افتحار احمد نے ناقابل شکست 32رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا ڈی سلوا دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مزارات فوری بند اور ریسٹورنٹس رات 10بجے تک کھلے رہیں گے

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 3 روزہ ون ڈے سیریز کا آغاز 27 ستمبر کو ہونا تھا تاہم جمعہ کے روز ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں پہلا ون ڈے منسوخ کردیا گیا تھا۔
تاہم بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ کی تیاری میں 2 روز کا وقت درکار ہونے کے پیشِ نظر اتوار کو ہونے والے میچ کو بھی پیر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، عابد علی، امام الحق، فخر زمان، بابر زمان، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض،محمد حسنین، محمد رضوان افتخار احمد، آصف علی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔دوسری جانب سری لنکن ٹیم کپتان لہرو تھری مانے، دنوشکا گناتھیکالا، اوشادا فرنینڈو، سدیراسمارا وکراما، شیہان ھؤ جے سوریا، دسون شناکا، ونندو ہسارنگا، اینجیلو پریرا، مِنود بھنوسکا، اسورو اڈانا، نوان پریدپ، کسون رجیتھا، لہرو کمارا، لاکشن سنڈکن پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم 10 سال بعد کسی عالمی ایک روزہ میچ کی میزبانی کررہا ہے جس کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوا اس میچ کے لیے دونوں ٹیمز نے اتوار کے روز پریکٹس سیشن میں شرلت کی تھی۔
پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ جمعہ کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹ 30 ستمبر یا 2 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے جبکہ شائقین 29 ستمبر کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹ بھی 30 ستمبر یا دو اکتوبر کے میچ میں استعمال کر سکتے ہیں۔
پی سی بی کی پالیسی کے تحت جن افراد نے اتوار کے میچ کے ٹکٹ لیے ہیں اور اگر وہ پیر کو میچ نہیں دیکھ سکے تو انہیں ان کی رقم مکمل طور پر واپس کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  خفیہ ایجنسیز رہنماوں کی حفاظت کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے انہیں معلوم ہوتا ہے کہ لیڈر کیا کررہا ہے:وزیراعظم