imran khan mir pur

وزیراعظم نے میر پور کے زلزلہ متاثرین کی عیادت کی

EjazNews

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر کے حکام کی جانب سے امدادی، ریلیف اور بحالی کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔انہوں نے ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، دورے کے دوران وزیراعظم نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
میر پور کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اقوام متحدہ میں تھا جب زلزلے کا علم ہوا اور مجھے بہت افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا مگر امریکہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر آزاد کشمیر اور میرپور کے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے، میں ان کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں۔حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے اور زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ 24ستمبر کو ملک کے بیشتر شہروں میں شدیدزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس سے سینکڑوں میں لوگ زخمی ہوئے اور 40کے قریب جانی نقصان ہوا ۔ اگر املاک کی بات کی جائے تو اس میں سب سے زیادہ نقصان میر پور جاتلاں میں ہوا جہاں سڑکیں ٹوٹ کر دھنس گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیا