pak vs sri teeam

شہر قائد میں 10سال بعد کرکٹ کامیلہ سج گیا ہے

EjazNews

شہر قائد میں کرکٹ کے شائقین کا رش دیدنی ہے۔ پاکستان اور سر ی لنکا کے مابین دوسرا ون ڈے 3بجے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ بارش کے بعد سٹیڈیم کو بھی خشک کر لیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ڈھائی بجے ٹاس جبکہ تین بجے میچ شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریما کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا اور آئی سی سی سکیورٹی حکام بھی کراچی میں موجود ہیں۔ اس میچ کیلئے ریفری ڈیوڈبون ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی وہی سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے جہاں سے یہ منقطع ہوئی تھی۔ آج سے 10سال پہلے بھی سری لنکا کی ٹیم تھی جس نے آخری میچ لاہور میں کھیلا تھا اور آج 10سال بعد بھی سری لنکا کی ٹیم ہے جو کراچی میں میچ کھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹاﺅن پلانگ تو اس وقت ہوتی ہے جب شہر کے ماسٹر پلان ہوتے ہیں،ماسٹر پلان ہی نہیں ہے:وزیراعظم