imran-khan-Speech

کشمیری اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے:وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچنے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی۔ وزیراعظم کے استقبال کیلئے وفاقی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھی ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں سب سےپہلےقوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے دعائیں دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور یہ ایک جہاد ہے۔ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کےس اتھ کھڑا ہے ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 80لاکھ کشمیریوں کو کرفیومیں بند کر رکھا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ جدوجہد میں اونچ نیچ ہوتی ہے ۔ اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا بھی لیکن برے وقت میں مایوس نہیں ہونا کیونکہ کشمیری مائیں، بہنیں اور بزرگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ کشمیری اپنی جدوجہد جیتیں گے اور کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بن کر جائوںگا۔اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

ائیر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے کھڑے لوگ

وزیراعظم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا اور یہ خطاب ان کے دل کی ہی صرف ترجمانی نہ تھی بلکہ یہ پوری قوم کی ترجمانی تھی جس پر پوری قوم نے ان کا شکریہ ادا کیا اپنے اپنے طریقے سے ۔

یہ بھی پڑھیں:  میں نام لے کر بات کرتا ہوں تاکہ فوج اور پورے ادارے پر دھبہ نہ لگے:نواز شریف