sheer khurma

کریمی شیر خو رما

EjazNews

کریمی شیر خورما بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
دیسی گھی ۔ایک کھانے کا چمچ، دودھ۔تین لیٹر، بادام۔پانچ کھانے کے چمچ(چھلکا اتار کر کٹے ہوئے)، چھوہارے۔تین عدد(بھگو کر کاٹے ہوئے)، ناریل پاؤڈر۔دوکھانے کے چمچ، کریم۔دوپیکٹ، باریک سویاں۔دوگرام(توڑی ہوئی )، الائچی پسی ہوئی۔آدھا چائے کا چمچ، چینی۔دوکپ، کشمش۔دوکھانے کے چمچ(دھلی ہوئی)
اب ہم کریمی شیر خورما تیار کرتے ہیں
دیسی گھی میں سویوں کو ہلکا ساتل لیں یہاں تک کہ وہ براؤن ہو جائیں۔ایک علیحدہ پتیلی میں تین لیٹر دودھ ابال لیں۔پھر الائچی ،بادام،چھوہارےاور چینی ملا کر چند منٹوں تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب اس میں تلی ہوئی سویاں ڈال کر اس وقت تک پکائیںجب تک دودھ گاڑھا نہ ہوجائے ۔ پھر اس میں ناریل پاؤڈر ملا کر آگ سے اتار لیں ۔کشمش اور کریم ڈال کر کچھ دیر چمچ سے ہلائیںاور ٹھنڈا ہونے دیں۔تھوڑی سی کریم سجاوٹ کے لیے بچالیں۔اب تیار شدہ شیر خورماایک ڈش میں نکال کر اس کی ڈریسنگ کریم سے کریں۔ساتھ ہی تھوڑے پستے بادام بھی باریک کر کے ڈال دیں۔اس کا ذائقہ بہت عمدہ ہو گا،کریمی شیر خورما اپنے گھر میں ضرور بنائیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔یہ سویٹ ڈش ہر عمر کے لوگ شوق سے کھا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خوبانی کسٹرڈ بنانے کا طریقہ