jalabi

گھر میں جلیبی بنانے کا طریقہ

EjazNews

جلیبی کے ایک پسندیدہ مٹھاس والی چیز ہے ۔ اس کو گھر میں بھی بنایا جاسکتا ہے اور آسانی سے بنایا جاسکتا ہے۔ اس بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
میدہ ایک پاﺅ، چینی ایک ڈیڑھ کلو، دودھ ایک پاﺅ، بیکنگ پاﺅڈر آدھا تولہ، میٹھا پیلا رنگ ذرا سا، گھی حسب ضرورت
اب جلیبی بناتے ہیں:
میدے کو چھلنی سے اچھی طرح چھان لیں اور اس میں بیکنگ پاﺅڈر ملا لیں۔ بیکنگ پاﺅڈر ملا کر میدے کو ایک بار پھر چھان لیں ۔ میدے کو دودھ ڈال کر آٹے کی طرح سخت گوندھ لیں او رہاتھوں سے خوب مسلیں جب میدہ خمیرہو کر پھولنے لگے تو باقی بچا ہوا سارا دودھ ڈال دیں اور کریم سی بنا لیں۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولھے پر چڑھادیں اور چاشنی تیار ہونے پر اس میں پیلا رنگ ڈال دیں۔ ابال آجائے تو نیچے اتار کر رکھ لیں۔ اب کسی موٹے کپڑے میں میدہ ڈال کر پوٹلی سی بنالیں۔ کسی کھلے منہ کی کڑاہی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں ۔گھی گرم ہو جائے تو میدے والی پوٹلی میں تھوڑا سا سوراخ کر لیں اور میدے کو جلیبی کی طرح گھما گھما کر گھی میں ڈالتی جائیں۔ پوٹلی کو دبانے سے میدہ خود بخود لکیر کی طرح نیچے گرتا جائے گا۔ جلیبی کو زیادہ سرخ نہ کریں ۔ سفید سفید ہی نکال کر چاشنی میں ڈالتی جائیں۔ آدھے گھنٹے تک جلیبی کو شیرے میں بھیگی رہنے دیں۔ حسب پسند گرم گرم یا ٹھنڈی ٹھنڈی کر کے نوش فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کسٹرڈ بنانے کا طریقہ