bill gtes

بل گیٹس فاؤنڈیشن 2020ء تک 20کروڑ ڈالر احساس پروگرام میں خرچ کرے گی

EjazNews

پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام میں بل گیٹس فائونڈیشن 20کروڑ ڈالر خرچ کرے گی۔احساس پروگرام کے تحت پہلے سے بہت سے کام کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان احساس پروگرا م کو ہمیشہ سے بڑی اہمیت دیتے ہیں اور اپنی اکثر تقاریر میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ پروگرام ہے جس کے تحت نچلی سطح پر غربت میں کمی آئے گی۔ اب وزیراعظم عمران خان سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی۔ پاکستان اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان احساس پروگرام پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں 2020 کے دوران 20 کروڑڈالر خرچ کرے گی۔ فاؤنڈیشن احساس پروگرام کو فنڈز، تکنیکی امداد اور ماہرین کی خدمات فراہم کرے گی۔پاکستان اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان احساس پروگرام پر مفاہمتی یادداشت کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے ۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا جو بیان سامنے آرہا ہے اس کے مطابق وزیراعظم کاکہنا ہے کہ یہ غربت کے خاتمے کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ خوشی ہے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام میں معاونت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی قومی ٹیم سے ملاقات

احساس پروگرام کے تحت 50لاکھ معذور افراد کو امداد فراہم کی جانی ہے جس سے ان کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ روزگار کمانے کے قابل ہو جائیں۔اس پروگرام کے تحت نابینا افراد کو چھڑی، جسمانی معذوری کے شکار افراد کو وہیل چیئرز اور سماعت سے محروم افراد کو آلہ سماعت حکومت مفت فراہم کرے گی۔اس پروگرام کے تحت کسانوں کی بھی امداد کی جانی ہے اور بہت سے دوسرے شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی بھی