cowndown

خزانے کی تلاش

EjazNews

بچپن میں ہم نے بے شمار کہانیاں پڑھ رکھی ہیں ، خزانے کے تلاش سے متعلقہ ،کچھ کو کامیابی ملتی ہیں اور کچھ ناکام اور نامراد ہو کر لوٹتے ہیں درجنوں ملکی اور غیر ملکی فلموں کا موضوع خزانے کے گرد گھومتا ہے۔
سستی شہرت اور مفت کی دولت کسے بری لگتی ہے ، دونوں چیزیں ہاتھ آجائیں تو برا کیا ہے ۔
امریکہ کے کال ریڈو کے راکی مانٹین سے بھی کئی ایسی ہی کہانیاں جڑی ہوئی ہیں، سچی ہیں یا جھوٹی اللہ جانتا ہے لیکن کئیلوگ یہاں چھپے ہوئے 20ملین خزانے کی تلاش میں اپنی زندگی کھو چکے ہیں۔آخری جان Ericashbyنے کھوئی۔
کہتے ہیں دریائے ارکنساس کے کنارے فرمن کانٹی ہے، یہ فرمن کانٹی پہاڑی سلسلے سے جڑی ہوئی ہے۔ 28جولائی کو یہاں سے کوئی 15میل کے فاصلے پر ایک شخص کی ہڈیاں ملیں۔ شروع شروع میں تو کوئی شناخت نہ ہو سکی پھر اس کے ڈی این اے ہوئے۔ گوشت بری طرح سڑک چکا تھا۔ لاش پانی میں تیرتے تیرتے بری طرح مس ہو چکی تھی، لاش کیا تھی ڈھانچہ تھا پھر اس پر اسرار لاش نے پوری میڈیا پر ہائی لائٹ ہوئی تو لیزا نامی ایک عورت نے رابطہ کیا، اس کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کے ساتھ کچھ برا ہوا ہوگا، وہ خزانے کا ذکر کیا کرتا تھا۔ لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ کوئی خزانہ ہے بھی یا نہیں پھر وہ ایک گروپ کے ساتھ کہیں سفر پر نکل گیا، پتہ نہیں اس کو کسی نے دریا میں دھکا دیا یا پھینک دیا مجھے اپنے بھائی کے لیے انصاف کی تلاش ہے۔ پولیس اس کے گروپ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ معمولی تفتیش کی اور پھر سب کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ اشبے کی بہن انصاف کی دہائی دیتی رہی لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔ دراصل اشبے خزانے کی تلاش میں مارا جانے والا پہلا آدمی نہیں خود اشبے کی بہن کو علم تھا کہ وہ اسی خزانے کی تلاش میں نکلا ہے۔ اس سے پہلے گرینڈ جنکشن کا رہائشی ٹیرس اس سفر میں اپنی جان ہار چکا تھا وہ جون سے نیو میکسیکو سے خزانے کی تلاش میں نکلا تھا ۔اس سے پہلے 54سالہ رینی بینڈیو کا واقعہ آج تک نہیں بھولی وہ بھی رینو گرینڈ ریور کے کنارے خزانے کی تلاش میں مارا گیا، پتہ نہیں کس نے ان کو مارا یا پھر گر گئے ،بتانے والا بھی زندہ نہیں بچا۔
دراصل راکی ماﺅنٹین کے پہاڑی سلسلے کے بارے میں کسی نے یہ خبر چھپا رکھی ہے کہ اس کے سینے میں 20ملین ڈالر یعنی 50کرڑو کے برابر کا خزانہ دفن ہے یہ کس جگہ ہے کوئی نہیں جانتا ،بس ایک کتاب میں اس کے کچھ اشارے ملے تھے یہ ”دی تھرل آف دی چیز “یہ کتاب کا ٹائٹل تھا اس پر ایک نقشہ تھا ،اس نقشے کے بارے میں کچھ واضح نہیں تھا۔کارٹولو، میکسیکو، وائیو مینگ اور مون ٹانا کے ساتھ کہیں پر یہ خزانہ مدفن ہے ۔یہ کارٹولو میں ہے یا میکسیکو میں ہے ،وائیو مینگ یا مون ٹانا میں ہے کچھ پتہ نہیں ہے ۔بس ایک نظم میں اس کی طرف اشارہ ہے۔ اس نظم کا عنوان ہے ” جب میں وہاں تنہا پہنچا اور ساتھ ان دیکھا خزانہ تھا اور میں اپنے دلوں کے رازوں کو یہاں رکھ سکتا تھا اور معمور تھے یہ پہاڑ نئے اور پرانے اشاروں سے جہاں سے گرم پانیوں کا بہاﺅ رکتا ہے اور وہ کیاﺅن ڈاﺅنCondown کی سمت بہتا ہے ۔زیادہ دور نہیں پیدل ہی جانا ہے بالکل عین براﺅن کے گھر کے نیچے اور وہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔میک Mekeکے لیے اور وہاں کوئی جگہ نہیں میک کے لیے ،اور سرا ہے ہمیشہ سے اونچا ہے Nighہے اور پھر فلک بوس چوٹیوں پر چڑھنے کے لیے کوئی پیدل بھی تو نہیں ہے۔ ایک بھاری بوجھ ہے اور بہتا اونچا پانی ، اگر آپ عقل مند ہیں قسمت چمکی ہے اور بریز Blazeاور آپ کو چمکتا سونا ملا ہے ، تیزی سے سمت نیچے دیکھیں جہاں سے واپس جانا ہے۔ اور پھر مارول گیز کے راستے سے بس خزانہ سنبھالیے اور مطمئن ہو جائیے۔ تو وہاں خزانہ چھپا کیوں ہے مجھے تو جانا چاہیے، دیکھتے ہیں یہ راز ہے کیا اسے پانا چاہیے ،اسے پانے کے لیے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے اور اس کا انجام تو میں پہلے ہی جانتا ہوں ، میں تو تھکن سے چور ہوں اور کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے۔
تو پیارو!سنیے میری بات ہے یہ اچھی بات تمہاری محنت رائیگاں نہیں جائے گی مگر ٹھنڈ ہے ،بہادر ہیں اور جنگل کا سامنا بھی کر سکتے ہیں، تو میں آپ کو راز یہ سونے کا بتاتا ہوں“
اب خزانہ تو آج تک کسی کو نہیں ملا لیکن بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ضرور ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  ہزاروں سال پرانے غار کے آثار