marathon-award

دنیا کے خوبصورت مقام پر میراتھن ریس

EjazNews

گزشتہ دنوں شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقام پر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 23ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ ریس اپنی نوعیت کی پاکستان میں پہلی میراتھن تھی اور خاص کر شمالی علاقہ جات میں تو اس سے پہلے شاید ایسی کوئی میراتھن اس انداز کی منعقد نہیں ہوئی۔ یہ میراتھن تین مراحل میں خنجراب پاس پر اختتام پذیر ہوئی۔
میراتھن کے پہلے مرحلے میں ریس 21.97کلومیٹرکی تھی جس میں مردوں کے مقابلے میں اسلم بیگ اور خواتین کے مقابلے میں نجف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسرے مرحلے میں 42کلومیٹر میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن پا ک آرمی کے راناعمیر حیدر، دوسری پوزیشن پاک آرمی کے جوان فہیم اور تیسری پوزیشن سہیل نے اپنے نام کی۔ تیسرا مرحلہ50کلومیٹر میراتھن ریس میں پاک آرمی کے محمد سیار نے اپنے نام کر دیا جبکہ دوسری پوزیشن گلگت بلتستان سکاوٹس کے اسلم خان اور تیسری پوزیشن پاک آرمی ہی کے محمد اقبال نے جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے انڈیا سے تجارت ختم کر دی
میراتھن ریس کے شرکاء

پندرہ ہزار فٹ کی بلندی پر 114 کلومیٹر طویل بین الاقوامی میراتھن ریس کے انعقاد سے پاکستان ائیر فورس نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس ریس میں 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ریس کا انعقاد پاکستان ائیر فورس اور سیرینا ہوٹلز کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

اس قسم کے ایونٹ منعقد کروا کر ایک تو غیر ملکیوں کو پاکستان کی خوبصورتی دکھائی جاسکتی ہے اور دوسرا جو لوگ یہاں سے ہو کر جائیں گے وہ پاکستان کے حالات اور خوبصورتی کے سفیر بن کر جا رہے ہیں اس لیے اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد کرواتے رہنا چاہیے۔ اور اگر یہ انعقاد سپورٹس کے کرتا دھرتائو ں کی طرف سے ہو تو یہ اس سے بھی اچھی بات ہے ۔