Chocolate - barfi-pakistan

چاکلیٹ برفی

EjazNews

چاکلیٹ برفی بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
کھویا ایک پاﺅ، چینی ایک پاﺅ، سبز الائچی چھ دانے، چاکلیٹ کوکو، ایک کھانے کا چمچہ، دودھ ایک کھانے والا چمچہ، چاندی کے ورق
اب بناتے ہیں
کھوئے میں چینی ملائیں اورچولھے پر چڑھا دیں۔ ہلکی آنچ پر کھوئے کو پکنے دیں ۔ جب کھویا خوب بھن جائے تو سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں اور تھوڑی دیر بعد اتار کر کسی تھالی میں تھوڑا سا گھی لگا کر کھویا ڈال دیں اورچمچہ سے پھیلا دیں جم برفی جمانے سے پہلے ایک کھانے والا چمچہ برفی نکال کر رکھ لیں اور باقی برفی کو تھال میں جما دیں بچی ہوئی برفی کو کڑاہی میں ڈال کردودھ میں ڈال کر دودھ اور چاکلیٹ اس میں اچھی طرح ملا لیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ جب سب چیزیں خوب اچھی طرح مل جائیں تو اتار لیں اور تیار جمی ہوئی برفی پر چوکلیت کی پتلی سی تہہ جما دیں تٹھنڈی ہونےپ ر اس کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ چاندی کے ورق لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر میں برفی بنانے کا طریقہ