imran khan with tramp

یونائیٹڈ نیشن کے اجلاس سے قبل بہت سے سربراہان ملنا چاہتے ہیں اور میں عمران خان سے ملنا چاہتا تھا:ڈونلڈ ٹرمپ

EjazNews

وزیراعظم عمران خان یو این او کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں ہیں جہاں پر وہ بہت مصروفیت والے دن گزار رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی تھی جن میں قانون دان بھی تھے اور امریکی سینیٹر بھی۔اس کے بعد اپنے دوسرے روز انہوں نے دو انٹرنیشنل کانفرنسوں کے ساتھ ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی اس ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں اور خطے میں موجود کشیدگی کے خاتمے کیلِے وہ ثالثی کروانے کیلئے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر میری ثالثی سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیارہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے امور پر بات ہوئی ہے ماضی میں امریکی حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جبکہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات بھی چاہتے ہیں اور پاکستان کو بہت مثبت نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  31دسمبر تک صوبائی اورقومی اسمبلی کے ممبران اپنے استعفے قائدین کو جمع کرائیں گے:مولانا فضل الرحمٰن

اس پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر اور افغانستان کے موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے۔ جبکہ ثالثی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے دوسرا فریق بھی تیار ہو۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے سب سے طاقت ور ملک کے سربراہ ہیں ہم خطےکو جنگ کی آگ سے بچانے کیلئے ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔۔