smart people

کیا آپ جانتے ہیں سمارٹ ملکوں کے لوگ بھی سمارٹ ہیں؟

EjazNews

سائنسدانوں نے سمارٹ فون کے ذریعے سے دنیاکے سست ترین خطوں کا پتہ چلایا ہے۔ سینٹ فورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سینٹ فورڈ یونیورسٹی نے 6کروڑ 80لاکھ افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ لوگ ایک دن میں کتنا چلتے ہیں۔ ان 6کروڑ 80لاکھ افراد میں سے4961قدم مجموعی طور پر اٹھاتے ہیں۔ ہانک کانگ کے لوگ بہت تیز قدم ہیں۔ وہ مجموعی طور پر ایک دن میں 6880قدم اٹھاتے ہیں جبکہ انڈونیشیا کے لوگ سست ترین ہیںوہ ایک دن میں 3513قدم اٹھاتے ہیں۔ سمارٹ فون پتہ چلائے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے بعض خطوں میں لوگ ایک دن میں مجموعی طور پر 6ہزار قدم چلتے ہیں کچھ خطوں میں 5.5ہزار اور کچھ خطوں میں 5ہزار کچھ خطوں میں4.5ہزار جبکہ سست خطوں میں 3.5ہزار قدم لوگ پیدل چلتے ہیں۔ اس تحقیق کا تعلق موٹاپے سے بھی ہے۔ بعض ممالک میں وزن بڑھنے کے باعث لوگ پید ل چلتے ہیں۔جبکہ سمارٹ ممالک میں تیز قدم چلنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔
چین میں مجموعی طور پر لوگ ایک دن میں 6189،جاپان میں 6010،سپین میں 5969،برازیل میں 4289، برطانیہ میں 5844 اور متحدہ عرب امارات میں 4156 قدم روزانہ اٹھاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں سرگرمیوںمیں یکسانیت کا فقدان ہے۔ کسی ممالک میں لوگ زیادہ چلتے ہیں اور کسی ملک میں سست قدم رہتے ہیں، جاپان سمارٹ ممالک میں ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کی مجموعی رفتار زیادہ ہے۔ جاپان میں مرد اور عورت دونوں ہی ورزش کرتے ہیں یہی وجہ ان کی تیز رفتاری کی ہے۔ امریکہ اور بعض عرب ممالک میں بالخصوص خواتین اپنی سرگرمیوں پر کم وقت خرچ کرتی ہیں یا ناہمواری زیادہ ہے۔ مردوں اور عورتوں کی رفتار میں بہت فرق ہے اور پھر لوگوں کی رفتار بھی کم ہے۔ محققین کے مطابق جن ممالک میں خواتین زیادہ تیزی سے ہیں چلتیں۔ اس سے عورتوں کی رفتار اور کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔مثال کے طور پر 59امریکی شہروں میںپیدل چلنا بہت آسان ہے جبکہ بہت سے شہروں میں پیدل چلنا آسان نہیں۔ نیویارک اور سانس فرانسکو میں پیدل چلنے کے لیے محفوظ راستے بنائے گئے ہیں جبکہ یونسٹن اور مین فسٹ میں آپ کاروں کے بغیر سفر نہیں کر سکتے۔ طویل لمبے راستے پیدل چلنے کی اجازت ہی نہیں دیتے۔ اسی طرح بعض ممالک کے لوگ ایک دن میں ہزار فٹ بھی پیدل چل لیتے ہیں اور بعض ایام میں وہ 250سو قدم بھی پیدل نہیں چل پاتے۔

یہ بھی پڑھیں:  برزایل : کیٹ واک کے دوران ماڈل ہلاک