بابو سر ٹاپ نہ صرف سیاحتی مقام ہے بلکہ یہ گلگت بلتستان سے ناران تک پہنچنے کا شارٹ کٹ بھی ہے۔اگر آپ سیدھے سڑکیں سے سفر کریں تو آپ کے سفر میں چار سے پانچ گھنٹے کا اضافہ ہوجائے گا۔چلاس سے بابو سرکے قریب مسافر کوچ کے حادثے میں پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے چٹان سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو گلگت منتقل کر دیا ہے۔26 لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا۔
مطلوبہ ا طلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین ا ور بچوں بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔جبکہ حادثے کے 8 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مانسہرہ بھی منتقل کیا گیا جبکہ 15 افراد کو پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چلاس ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا۔
