climat change

دنیا بھر کی طرح پاکستانی میں بھی موسمیاتی تبدیلییوں سے آگاہی کیلئے احتجاج بلند ہوا

EjazNews

دنیا کے بیشتر ممالک میں دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کیلئے ریلیاں ، سیمینار اور احتجاج منعقد کیے گئے ۔ اس کا مقصد ایک تو دنیا بھر میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ اس دنیا کا موسم بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اس بدلتے ہوئے موسم کا مقابلہ کرنے کیلئے کیا انسان تیار ہے۔ اور دوسری جانب حکومتوں کو جھنجوڑنا ہے کہ وہ آنے والے خطرات سے نظریں نہ چرائیں بلکہ اس کا مقابلہ کریں۔

موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو بدل دیں گی ایسی پیشن گوئیاں کی جارہی ہیں


موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ جو ملک متاثر ہونے جارہے ہیں ان میں سر فہرست پاکستان اور انڈیا بھی ہے ۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے اس مظاہرے میں شرکت کی
مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے
دنیابھر کے مختلف کونوں میں بھی یہ بھی آگاہی مہم ہوئی
موسمیاتی تبدیلی کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے

یہ حقیقت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بغیر کسی رنگ ،نسل، مذہب کے پوری دنیا کو متاثر کرے گی یہ صرف کسی ایک ملک یا ایک خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری کرہ ارض پر رہنے والے انسانوں کا مسئلہ ہے اور انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اس مسئلے پر سنجیدگی سے پوری دنیا کے حکمرانوں کو سر جوڑ کر بٹھانے کیلئے دنیا بھر کے بیشتر ممالک نے صدائے احتجاج بلند کیا

یہ بھی پڑھیں:  ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کا انتظار کرتے ہوئے مسافر