رس گلے

رس گلے

EjazNews

رس گلے بنانے کیلئے آپ کو چاہئے
دودھ ڈیڑھ کلو، چینی تین پاﺅ، پھٹکڑی یا ٹاٹری ایک چٹکی، چاول کا آٹا آدھ پاﺅ یا میدہ آدھ پاﺅ۔
اب رس گلے تیار کتے ہیں۔
ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں جب دودھ پکنے لگے تو اس میں ایک چٹکی پھٹکڑی یا ٹاٹری ڈال دیں جب دودھ پھٹ جائے تو نیچے اتار لیں اور کسی باریک کپڑے میں ڈال کر پوٹلی باندھ کر لٹکا دیں تاکہ پانی اچھی طرح نچڑ جائے جب پانی بالکل نچڑ جائے تو پوٹلی کھول کر پنیر میں چاول کا باریک آٹا ملا لیں اور ہاتھ سے اتنا ملیں اتنا ملیں کہ دونوں چیزیں یکجا ہو جائیں ۔ اس آمیزے کو تقریباً پون گھنٹہ اچھی طرح ملنا چاہیے۔ اس آٹے کی اب چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں۔
دوسری دیگچی میں چینی اور کچھ پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور ایک تار کی چاشنی تیار کر کر کے رس گلے اس میں ڈال دیں اور ہلکی ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب رس گلے پک کر پھول جائیں تو چولھے سے نیچے اتار لیںاور ٹھنڈے ہونے دیں۔ چاشنی زیادہ گاڑھی نہیں ہونی چاہیے۔ خوب ٹھنڈے ہونے پرکھانے کے لیے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیچ میلباود کریم کسٹرڈ