saweet samosa

لذیذ میٹھے سموسے

EjazNews

لذیذ میٹھے سموسے بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
میدیہ ایک پاﺅ، گھی تین چھٹانک، چینی تین چھٹانک، سیب کا مربہ ایک چھٹانک، گاجر کا مربہ ایک چھٹانک، بادام کی گری چوتھائیچھٹانک، پستہ چند دانے، کشمش دس بارہ دانے، ناریل چوتھائی چھٹانک، سبز الائچی چھ دانے، دودھ حسب ضرورت۔
اب سموسمے تیار کرتے ہیں۔
میدے کو چھان کر اس میں چائے والی آدھی چمچ نمک ملائیں اور دودھ سے میدے کو سخت گوندھیں ایک کھانے والا چمچ گھی بھی میدے میں ملا لیں اور خوب گوندھ کر رکھ لیں سیب اور گاجر کے مربے کے باریک باریک ٹکڑے کاٹ لیں۔ بادام کی گریم اور ناریل کو کچھ دیر پانی میں بھگو کر باریک کتر لیں ۔ پستہ بھی کاٹ لیں۔س بز الائچی کے دانے نکال لیں۔ ان سب چیزوں کو گاجر اور سیب کے مربے میں ملا لیں اور ہاتھ سے اچھی طرح مسل دیں ۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ملا کر گاڑی چاشنی پکالیں۔ چاشنی جب ٹھنڈی ہو جائے تو آدھی چاشنی مربے میں ملا دیں اور ادھی الگ رکھ لیں۔ گوندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر پوریاں بیل لیں۔ ان پوریوں پرباقی بچی ہوئی آدھی چاشنی لیپ کر دیں۔ تھوڑی دیر بعد ہر پوری کے دو برابر ٹکڑے کا ٹ لیں ایک ٹکڑے کو ہاتھ پر رکھ کر اس کے درمیان میں ایک چمچہ مربے والا آمیزہ رکھیں اور لپیٹ کر تکونہ سموسہ بنا کر رکھتی جائیں سموسے کے کنارے اچھی طرح دبا کر بند کریں تاکہ تلتے وقت کھل نہ جائیں۔ ان سموسموں کو گھی کڑ کڑا کر بادامی رنگ کے تل لیں زیادہ سرخ ن ہ کریں ان سموسموں میں آپ سوجی کی پنجری بھی بھر سکتی ہیں۔
لیجئے میٹھے سموسے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پھلوں کی کھیر