Green snak world

دنیا کا سب سے خوبصورت سانپ

EjazNews

سانپ کا نام سنتے ہی خوف سا طاری ہوجاتا ہے۔ لیکن دنیا میں ایسے سانپ بھی ہیں جو دیکھنے میں انتہائی دلکش ہوتے ہیں ان میں سے کچھ زہریلے ہیں تو کچھ بے ضرر بھی ہیں اور گھروں میں پالے بھی جاسکتے ہیں۔ دنیا کے خوبصورت ترین سانپوں میں گرین ٹری پائتھن ایک ہے بلکہ اسے دنیا کا سب سے خوبصورت سانپ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ اس کے علاوہ دنیا میں کچھ اور سانپ بھی ہیں جنہیں خوبصورتی کا اعزاز حاصل ہے ان میں برازیل کا قوس قزح والا سانپ ایمیلینسٹک برمیز پائتھن،ٹیکساس کا سفید چوہا سانپ ، ہنڈورا کا دودھیا سانپ اور مشرقی انڈیگو چوہا سانپ خوبصورت سانپوں میں شامل ہیں۔ اس لیے جان لیجئے خوبصورتی کہیں بھی پائی جاسکتی ہے چاہے سانپ ہی کیوں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  نوجوان کی دلہن کے بغیر انوکھی شادی