Qavi khan-khilafat film

تحریک خلافت پر بنائے جانے والے فلم کے سکرپٹ نے بہت متاثر کیا:قومی خان

EjazNews

تحریک خلافت کے گمنام ہیروز پر بننے والی فلم گواہ رہنا پاکستان اور ترکی میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم میں اداکار قومی خان اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔ فلم گواہ رہنا کے ڈائریکٹر طاہر محمود نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی آج سے ایک صدی قبل 1920ء پر مبنی ہے جس وقت ترک برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کر رہے تھے، فلم میں تحریک خلافت کے گمنام ہیروز کے بے مال کر دار کو اجاگر کیا جائے گا ۔پنجاب کی ثقافت کو بھی فلم میں اجاگر کیا جائے گا۔ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر میں ہو رہا ہے جبکہ فلم اگلے برس مارچ 2020ء میں پاکستان اور ترکی میں بیک وقت ریلیز کی جائے گا۔ فلم کے ڈائریکٹر کے علاوہ اس پریس کانفرنس میں قومی خان نے بھی میڈیا سے بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے سکرپٹ پڑھا تو وہ بہت خوش ہوئے اور بہت متاثر بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ارطغرل غازی کے ہیرو پاکستانی ہائوسنگ سکیم کے برانڈ ایمبیسڈ بن گئے