gulab jaman

گلاب جامن بنانے کا طریقہ

EjazNews

گلاب جامن بنانے کیلئے آپ کو چاہیے : کھویا عمدہ قسم کا ایک پاﺅ، چینی تین پاﺅ یا آدھ سیر، گھی ایک پاﺅ ، سبز الائچی دس یا بارہ عدد، بیکنگ پاﺅڈر چائے والا آدھا چمچہ،(بیکنگ پاﺅڈر کی جگہ میٹھا سوڈا بھی ڈال سکتی ہیںمیدہ آدھ چھٹانک، پنیر آدھ پاﺅ۔
اب گلاب جامن بناتے ہیں۔
میدے ، کھوئے اورپ نیر کوہاتھوں سے اتنا مسلیں کہ تینوں چیزیں یک جان ہو جائیں ۔ جب تینوں چیزیں ل جائیں تو الائچی کو سل پر باریک پیس کر کھوئے میں ملا دیں۔ بیکنگ پاﺅڈر یا میٹھا سوڈا بھی ملادیں۔ اور اچھی طرح گوندھ کر تقریباً آدھ گھنٹہ اسی طرح پڑا رہنے دیں۔
ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی پکا کر رکھ لیں۔ میدے کھوئے اور پنیر والے مرکب کی اپنی مرضی کے مطابق گول گول یا بازار جیسی لمبی گولیاں بنا کر ان کو گھی میں سرخ کرلیں۔ سرخ ہونے پر ان گولیوں کو نکال کر چینی والی چاشنی میں ڈالتی جائیں۔ گلاب جامن چاشنی میں پورے ڈوب جانے چاہئیں ۔ آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے ہونے پر چاندی کے ورق میں لپیٹ کر نوش فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گاجر کا حلوہ شوگر فری