ICC-World-Cricket-League

امریکہ میں پہلی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہوگی

EjazNews

تین ملکی کرکٹ سیریز امریکہ میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ یہ امریکہ میں پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ ہوں گے۔ اس سیریز میں امریکہ کا مقابلہ پاپوانیو گنی کے ساتھ ہوگا۔ دنیا کے سب طے طاقتور ملک امریکہ میں اس کی تیاریاں زورو شور سے ہو رہی ہیں ۔ یہ سیریز امریکہ، پاپونیو گنی اور نمیبیا کی ٹیمیں کھیلیں گی۔ اس سیریز میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم ورلڈ کپ 2023ء کے لیے کوالیفائنگ رائونڈ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں شامل ہو گی۔ ان تینوں ٹیموں میں صرف نمیبیا ایک مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹیموں میں رسائی لین میں کامیاب رہی ہے۔ تاہم امریکی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں کبھی بھی شریک نہیں ہوسکی ۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ امریکہ نے کبھی اس طرف توجہ نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میں اپنی کرسی بچانے کیلئے نہیں آیا بلکہ تبدیلی کے لیے آیا ہوں اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا:وزیراعظم عمران خان