پاکستانی فلم دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ شو میں غیر ملکی زبان کی کیٹگری کیلئے منتخب

EjazNews

پاکستان کی اس سال ریلیز ہونے والی فلم لال کبوترکو دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ ایوارڈز آسکرز کی 92ویں تقریب میں غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزدگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔جیت اور ہار بعد کی بات ہے اتنے بڑے اعزاز کیلئے منتخب ہونا ہی بڑے کمال کی بات ہے۔
فلم لال کبوترمیں منشا پاشا اور احمد علی اکبر نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔جیو نیوز کے بینر تلے یہ ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

فلم لال کبوتر کی ہدایات کمال خان نے دی تھیں جبکہ ہانیہ چیمہ اور کامل چیمہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر تھے۔ یہ فلم ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی ہے جو اپنے حالات بہتر بنانے کے لیے دبئی جانا چاہتا ہے اور اس واسطے اسے پیسوں کی ضرورت ہے، جن کو حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے جرائم پیشہ دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیکسی چھینے جانے کا ڈرامہ کرتا ہے اور اس ڈرامے کے دوران اس کی ملاقات ایک ایسی لڑکی سے ہوجاتی ہے جس کے صحافی شوہر کو ایک مقامی بلڈر نے نامعلوم ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں قتل کروادیا ہوتا ہے۔
باقی اگر آپ نے فلم نہیں دیکھی تو خود دیکھ کر اندازہ کر لیجئے گا کہ فلم کیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  محسن عباس مذاق رات سے فارغ، عدالت سے عبوری ضمانت منظور