Cookies

شوگر فری بسکٹ بنانے کا طریقہ

EjazNews

آج کل شوگر کا مرض بڑا عام ہے ۔ لیکن بسکٹ ایسی چیز ہے جو سب کا کھانے کودل کرتا ہے ۔ لیکن بسکٹوں کی مٹھاس شوگر والے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے تو میں آپ کو بنانا سکھا رہی ہوں آج شوگر فری بسکٹ۔
شوگر فری بسکٹ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے: مکھن ایک سو گرام، بران شوگر ایک سو دس گرام، انڈا ایک عدد ،دودھ دو کھانے کے چمچ ،نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ، میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ ، چنے بھنے ہوئے ایک سو پچاس گرام ، میدہ ایک سو پچاس گرام ، مونگ پھلی ایک سو پچاس گرام
اب بسکٹ تیار کرنا شروع کرتے ہیں:

اوون کو ایک سو ستر ڈگری پر گرم کرلیں۔اب ایک پیالے میں مکھن اور بران شوگر کو اچھی طرح مکس کریں۔پھر اس میں انڈا، دودھ، نمک، میٹھا سوڈا، چنے، میدہ اور مونگ پھلی اچھی طرح مکس کردیں۔اس کے بعد جس سانچے میں آپ بسکٹ بنانا چاہتی ہیں اس میں یہ مواد ڈالیں اپنی پسند کی شکل میں کوکیز بناکر بیک کریں۔دس سے بارہ منٹ میں کوکیز تیار ہو جائیں گی۔پھر انہیں ٹھنڈا کرکے ایئر ٹائٹ جار میں ڈال دیں۔ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔
جن کے پاس اوون نہیں ہے ان کو ہم اپنی دوسری بسکٹ بنانے والے ریسیپیز میں بتا چکے ہیں کہ بغیر اوون کے بھی یہ سارا کام کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹھے بسکٹ بنانے کا طریقہ