Dr-Tahir-ul-Qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

EjazNews

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ بیرون ملک سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں غریب اور متوسط طبقے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ صرف اور صرف اقتدار کے لیے زندہ رہتے ہیں۔ہم نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیاہے،اپنی ویڈیو کانفرنس میںان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ تک عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا گیا۔ہم نے پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا، پارلیمنٹ کے اندر سب کچھ ہوتا ہے لیکن عوامی فلاح اور بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کے نتیجے میں وہ لوگ جن پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا تھا انہیں پکڑا گیا، اب نئے لوگوں کا امتحان ہے کہ وہ کس طرح احتساب کے عمل کو آگے بڑھاتے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مجھے تصنیف وتالیف کے بے پناہ کام اور صحت کے مسائل ہیں ،اس لیے پاکستان کی سیاست اور سیاسی سرگرمیوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے تمام تر اختیارات سپریم کونسل کو دے رہا ہوں۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں حکومت وقت سے اپیل کرتا ہوں کہ شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کے ورثا کو انصاف دیا جائے، شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کو انصاف دلانے کیلئے ہماری جنگ آخر دم تک جاری رہے گی، حکومت شہدائے ماڈل ٹاون کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  طالبان وفد نے امن مذاکرات کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا :ترجمان دفتر خارجہ