Shahi-Tukray-new

شاہی ٹکڑے بنانے کا طریقہ

EjazNews

شاہی ٹکڑے بنانے کیلئے آپ کو چاہئے: ڈبل روٹی ایک عدد، دودھ آدھ پاﺅ، گھی ایک پاﺅ، کھویا آدھ پاﺅ، بالائی آدھ پاﺅ، چینی تین پاﺅ یا حسب ذائقہ، زعفران ایک ماشہ، رو ح کیوڑہ ایک چھوٹی شیشی، پستہ چوتھائی چھٹانک، بادام آدھ چھٹانک، چاندی کے ورق حسب ضرورت۔
لیجئے اب شاہی ٹکڑے بنانا شروع کرتے ہیں:
ڈبل روٹی کے پیس کاٹ کر سخت کنارے اتار دیں اور ٹوسٹ کو گھی میں تل کر ہلکے بادامی کر کے نکال کر رکھ لیں۔ زعفران کو پیس کر دودھ میں ملا لیں اور کسی پیالے میں ڈال کر ڈبل روٹی کے ٹوسٹ اس میں ڈبو ڈبو کر نکال کر رکھتی جائیں۔باقی بچے ہوئے گھی کو دوبارہ چولھے پر چھا دیں اورگرم ہونے پر اس میں کھویا ڈال دیں۔ ہلکی آگ پر کھوئے کو خوب بھونیں کھوئے کا رنگ بادامی ہو جائے تو چینی کی چاشنی بنا کر کھوئے میں ڈال دیں۔ ابال آجائے تور وح کیوڑہ ڈال کر اتار لیجئے۔
اب کسی کھلے منہ کی کڑاہی میں یا پرات میں ڈل روٹی کے ٹکڑے رکھیں اوران پر کھوئے اور چینی والا مرکب اس طرح ڈالیں کہ سارے ٹکڑے تر ہو جائیں۔ اس پرات یا کڑاہی کو دوبارہ آگ پر رکھ دیں ۔ ہلکی آگ پر ٹکڑوں کو بادامی ہونے دیں۔ ایک طرف پک جائے تو دوسری طرف پلٹ کر دوسرا حصہ بھی سرخ کر لیں اور اتار کر ڈش میں رکھتی جائیں۔ سارے ٹکڑے تیار ہونے پر بادام اور پستہ باریک کتر کر چھڑک دیں۔ چاندی کے ورق لگا کر ڈش سجائیں اور کھانے کے لیے پیش کریں۔ نہایت لذیذ ٹکڑے تیار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چاولوں کا زردہ

ترکیب نمبر 2:
اجزائ: بڑی ڈبل روٹی ایک عدد، خالص دودھ تین سیر، چینی حسب پسند ، زردے کا رنگ ذرا سا، پستہ چوتھائی چھٹانک، گھی حسب ضرورت۔
ترکیب: کسی کھلے منہ کی دیگچی میںدودھ چال کو چولھے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں۔ دودھ پک پک کر جب آدھا رہا جائے تو اس میں چینی ڈال دیں۔ ساتھ ہی تھوڑا سا زردے کا رنگ بھی ڈال دیں۔ ابال آجائے تو اتار ک رکھ لیں۔ ڈبل روٹی کے ایک جیسے ٹوسٹ کاٹ لیں۔ گھی کو فرائی پین میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور ڈبل روٹی کے ٹوسٹ اس میں تل لیں۔ ٹوسٹ کی دونوں اطراف بادامی ہو جائیں تو نکال کر رکھتی جائیں۔ اب ان تلے ہوئے ٹوسٹ کو دودھ میں ڈال دیں۔ ٹوسٹ نہایت احتیاط سے ڈالیں ورنہ ٹوٹ جائیں گے۔ سارے ٹوسٹ دیگچی میں بچھا کر دیگچی چولھے پر چڑھا دیں۔ دھیمی آگ پر پکائیں ٹوسٹ جب نرم ہو جائیں اور دودھ بھی سوکھ کر گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر بادتہ چھڑک کر نوش فرمائیں۔
بہت لذیذ ٹکڑے تیار ہتوے ہیں۔ ان ٹکڑوں میں دودھ بالکل خشک نہیں کرنا چاہئے۔
ترکیب نمبر 3:
اجزا: ڈبل روٹی ایک عدد، گھی ایک پاﺅ، چینی ایک پاﺅ، بادام کی گری ایک چھٹانک، پستہ آدھ چھٹانک، بالائی ایک پاﺅ، زعفران آدھا چمچ چائے والا۔ روح کیوڑہ ایک چھوٹی شیشی، چاندی کے ورق حسب ضرورت۔
ترکیب: ڈبل روٹی کے موٹے موٹے سات آٹھ ٹوسٹ کاٹ لیں اوران کے سرخ کنارے کاٹ کر ہر ٹوسٹ کے دو دو برابر ٹکڑے کاٹ لیں ۔ فرائی بین میں گھی گرم کر کے ان ٹکڑوں کو تل لیں۔ ٹوسٹ دونوں طرف سے بادامی ہو جائیں تو اتار کر رکھتی جائیں۔ چینی یں تھوڑا سا پاین ڈال کر چاشنی بنائیں اور اس چاشنی کو کپڑے میں چھان لیں،تلے ہوئے سارے ٹوسٹ چینی والی چاشنی میں ڈال دیں اور چولھے پر چڑھا دیں ۔ ایک دو ابال آجائیں تو دونوں اطراف پلٹ کر اتار لیں ۔ رو ح کیوڑہ میں زعفران کو پیس کر ملا لیں۔ ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کونہایت احتیاط کے ساتھ چاشنی میں سے نکال کر کسی ڈش میں رکھ لیں، روح کیوڑہ ان ٹکڑوں پر اچھی طرح چھڑک دیں۔ بادام، پستہ، بارک کتر کر ڈال دیں۔
ڈش کے چاروں طرف بالائی ڈال کر چاندی کے ورق لگا دیں اور نوش فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کھوئے کی سویاں