pakistani university

دنیا کی 5سو بہترین یونیورسٹیوں میں 14پاکستانی یونیورسٹیاں بھی شامل

EjazNews

برطانوی میگزین ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) نے دنیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں 92ممالک کی 1400جامعات کا جائزہ لیا گیا، اس فہرست میں 14پاکستانی جامعات بھی شامل ہیں۔
فہرست کا حصہ بننے والی باقی 13 یونیورسٹیز میں کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف پشاور، راولپنڈی زرعی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹئرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔
جامعات کی درجہ بندی کے لیے اچھی صحت، معیاری تعلیم، صنفی برابری، بہترین کام اور معاشی ترقی، انڈسٹری، انوویشن اینڈ انفراسٹرکچر، عدم مساوات میں کمی، امن انصاف اور مضبوط ادارے کو اہم عنصر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
میگزین کے مطابق بہترین یونیورسٹی کا اعزاز برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے حاصل کیا، جو 2017سے یہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔دوسری پوزیشن کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف کیمبرج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فہرست میں سب سے زیادہ امریکی اور برطانوی یونیورسٹیز نے جگہ بنائی جبکہ چین اور جاپان کی یونیورسٹی بھی اس فہرست میں آگے آگے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا سانحہ ساہیوال بھول گئے ہو پھر شور ڈال رہے ہو