Guava-jally

امرود کی جیلی

EjazNews

امرود کی جیلی بنانے کیلئے آپ کو چاہئے: امرود تازہ تین پاﺅ، چینی تین پاﺅ، لیمود دو عدد۔
اب جیلی بنانا شروع کرتے ہیں:
امرود کو دھو کر ٹکڑے کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں ایک لیٹر پانی لے کر امرود کے ٹکڑے اس میں ڈال دیں اور دیگچی کو چولھے پر چڑھا دیں۔ جب امرود پک پک کر گل جائیں تو نیچے اتار لیں اور امرود بمعہ پانی کے ایک کپڑے میں ڈال کر پوٹلی کی طرح باندھ کر لٹکا دیں۔ نیچے ایک کھلے منہ کا برتن رکھ دیں جب سارا پانی نچڑ جائے تو اس پانی میں چینی ملا کر دیگچی کو دوبارہ چولھے پر چڑھا دیں۔ لیمو ں کا رس بھی اس میں نچوڑ دیں اور دھیمی آگ پر پکنے دیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ بھی چلاتی رہیں ورنہ نیچے لگ جائے گا۔ جب یہ شیرہ پک پک کر خوب گاڑھا ہو جائے تو اُتارلیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کسی صاف اور خشک مرتبان میں بھر کر رکھ لیں۔
صبح کے وقت ناشتے میں ڈبل روٹی کے ساتھ لگا کر نوش فرمائیں ۔بھرپور ذائقہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن پاستا گریوی