cockonet cake

ناریل والا کیک

EjazNews

ناریل والا کیک بچوں کا پسندیدہ کیک ہوتا ہے ، بچے یہ کیک بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔ اس کو بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
سوجی ایک پاﺅ، چینی یا مصری آدھ پاﺅ، مکھن آدھ پاﺅ، بادام کی گری چوتھائی چھٹانک، پستہ چوتھائی چھٹانک، سفید ناریل تین چھٹانک، انڈے چھ عدد، پیکنگ کاغذ حسب ضرورت۔
اب اس کو بنانا شروع کرتے ہیں۔
نارل کو ایک گھنٹہ پہلے پانی میں بھگو دیں تاکہ نرم ہو کر آسانی سے کدو کش ہو جائے۔ مکھن میں سوجی کو ملا لیں اور ہاتھوں سے خوب مسل لیں۔
انڈوں کو پھینٹنے کا طریقہ ہم دوسرے کیک بنانے کے طریے میں بھی بتا چکے ہیں کہ انڈوں اورزردی کو الگ الگ کر کے اچھی طرح سے پھینٹ لیں کہ ان میں جھاگ بننا شروع ہو جائے۔ باریک پیس کر اس میں چینی ملا لیں ۔ چینی ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ انڈے اور چینی یکجان ہو جائیں۔ ناریل کو کدوکش کر کے سوجی اور مکھن میں ملا دیں اورسل پر باریک پیس لیں۔ بادام کی گری اور پستہ بھی شامل کرلیں۔ ان سب چیزوں کو انڈوں میں ملا کر خوب پھینٹیں سب چیزیں مل جائیں تواسے بیک کر لیں۔ اس کو بیک گھر میں موجود اوون ،پریشر ککریا پتیلے میں کیا جاسکتا ہے۔ جب یہ بیک ہو جائے تو سلائی کی مدد سے ٹیسٹ کرلیں اگر ضرورت ہو تو اور پکالیں ۔ٹھنڈا ہونے پر کھانے کیلئے پیش کریں ۔ بہت خوش ذائقہ ناریل کا کیک تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹھے بسکٹ بنانے کا طریقہ