samith

سر ڈان بریڈ مین کے بعد تاریخی پوزیشن پر سمتھ آگئے

EjazNews

رینکنگ کے مطابق سمتھ دسمبر 2015 سے 2017تک ٹاپ پوزیشن پر موجود رہے۔ 30دسمبر 2017کو انہوں نے 947رینکنگ پوائنٹس حاصل کیے جو سر ڈان بریڈ مین کے بعد تاریخ میں کسی بلے باز کی دوسری بہترین اوسط تھی، تاہم سمتھ پر بال ٹیمپرنگ کے باعث ایک سال کی پابندی کے دوران کوہلی اپنی رینکنگ میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ان سے آگے نکل گئے۔ ایک سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد سٹیو سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے میچ میں عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے لگاتار دو سینچریاں بنا ڈالیں جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی وہ سینچری کے قریب ہی تھے جب 92 رنز پر جوفرا آرچر کے باؤنسر پر وہ زخمی ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ سٹیو سمتھ کی ٹیسٹ میں بیٹنگ اوسط 63.2ہے جو اس وقت دنیا کسی بھی بیٹسمین سے زیادہ ہے۔ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ بیٹنگ اوسط آسٹریلیا ہی کے سر ڈان بریڈ مین کی 99.94 ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ویب سائٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ

جبکہورات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں صرف دو نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ انہوں نے رواں برس ٹیسٹ میں ابھی تک کوئی سنچری نہیں بنائی۔ورات کوہلی کو اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی رینکنگ بنانے کا موقع میسر آئے گا اور اس وقت وہ سٹیو سمتھ کی رینکنگ کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں بھی ہوں گے۔
ورات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد ورات کی ٹاپ پوزیشن چھن گئی اور وہ رینکنگ میں پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نہیں جناب! یہ 9 لاکھ فوجی آپ کو 8 ملین کشمیریوں کو دھمکانے کیلئے درکار ہیں:وزیراعظم عمران خان