Imran khan kabina meeting

27وفاقی وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

EjazNews

وزیراعظم آفس نے 27وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا ہے۔ریڈ لیٹر کا مطلب ناپسندیدگی کی انتہا ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والا ریڈ لیٹر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو جاری کیا گیا ۔ وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی اسامیوں اور ان کی بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔وزیراعظم آفس نے مذکورہ تفصیلات کے لیے ریڈ لیٹر جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن بھی دے دی۔اس لیٹر میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں ہر سطح پر خالی اسامیوں اور پھر ان کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔ریڈ لیٹر میں وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیاں، مشینری اور دیگر ساز و سامان کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان جاری میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مزید وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت اور اتحادیوں کے مذاکرات کامیاب