Honey cake

شہد والا کیک

EjazNews

شہد والا کیک بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
خاص شہد کھانے والا تین چمچے، مکھن ایک چھٹانک، انڈے دو عدد، کارن فلور کھانے والے دوچمچے، کسٹرڈ پاﺅڈر ، پیازی رنگ کا کھانے والا ایک چمچہ، لیموں کا رس چائے والا ایک چمچہ۔
اب اس کو تیار کر تے ہیں:
انڈوں کی سفیدی اورز ردی کو الگ الگ کر لیں اور کانٹے کی مدد سے دونوں کو الگ الگ پھینٹیں لیں یہاں تک کہ جھاگ سی بن جائے۔ مکھن میں کارن فلور ،کسٹرڈ پاﺅڈر اور شہد ڈال کر خوب پھینٹیں۔ لیموں کا رس بھی ڈا ل دیں اور انڈوں کی زردی اور سفیدی بھی ملا کر خوب پھینٹ لیں۔ کیک کے سانچے میں ڈالیں یا آپ کے پاس جو نسا بھی سانچہ اس میں ڈالیں، اسے بیک کر لیں ۔ (اگر آپ کے پاس اوون نہیں ہے تو گھر میں موجود پریشرککر یا پتیلے سے بھی اوون کا کام لیا جاسکتا ہے۔) تیار ہونے پر سلائی مار کر چیک کر لیں اگر ضرورت محسوس کریں تو اسے کچھ اور ٹائم بیک کریں۔ یہ کیک بہت لذیذ تیار ہوتا ہے۔ تیار ہو کر جب ٹھنڈا ہو جائے تو اوپر بادام ، پستہ اور کشمش لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں

یہ بھی پڑھیں:  چاکلیٹ لیمن ڈیزی کیک