انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لیے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلیوالیہ پاکستانی دفتر خارجہ پہنچے تھے ۔بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ نے پاکستان میں زیر حراست بھارتی جاسوس سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات2 گھنٹے تک جاری رہی۔
بھارتی جاسوس کو سکیورٹی فورسزنے بلوچستان سے گرفتار کیا تھا جو کہ پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو نامعلوم مقام لے جایا گیا ،اس ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل بھارتی امور فریحہ بگٹی بھی موجود تھیں۔
یہ ملاقات عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی کے فیصلہ کی روشنی میں کروائی گئی۔
یہ ملاقات ہو چکی ہے ، پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کو من و عن مان کر اس کے فیصلے کی تائید کی اور جیسا عدالت نے کہا تھا انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا اور یہی توقع پاکستان اپنے ہمسایہ ملک بھارت سے رکھتا ہے ۔ لیکن ایسا ہو نہیں رہا ۔ بھارت عالمی فیصلوں کو ماننے کی بجائے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی بجائے عجیب و غریب منطقیں اپناتا ہے۔
کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھی کیاکسی کو شک ہے کہ انڈیا ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔