Chiken-paper-steak

پیپر چکن سٹیک

EjazNews

پیپر چکن سٹیک بنانے کیلئے آپ کو گھر میں عموماً نہ استعمال ہونے والی دو اشیاء کی ضرورت پڑے گی ۔ ایک گرل پین اور دوسرا المونیم فوائل ۔ یہ دونوں چیزیں عموماً گھرکے استعمال میں کم ہی آتی ہیں اگر آپ کے پاس یہ دونوں نہیں ہیں تو آپ کو پہلے ان کا انتظام کرنا ہوگا۔ پھر آپ پیپر چکن سٹیک کو اچھی طرح سے پکا سکتی ہیں۔متبادل طریقے بھی ہیں لیکن ان سے ذائقہ ویسا نہیں رہتا ۔ تو پیپر چکن سٹیک بنانے کیلئے ہمیں چاہئے:
چار عدد چکن بریسٹ ، ایک عدد لیموں کا چھلکا، چار کھانے کے چمچ شہد ، چار جوئےپساہوالہسن ، دو چائے کے چمچ پسی ہوئی کالی مرچ، چھ کھانے کے چمچ تیل ، چھ عدد آلو، نمک حسب ذائقہ۔
اب اس کو پکانے کی جانب آتے ہیں۔
چکن بریسٹ کے سلائس کرکے اس پر ہلکے کٹ لگائیں۔ اور ان پر ایک ایک کرکے دو کھانے کے چمچ تیل ، نمک، پسی ہوئی کالی مرچ لگا دیں۔شہد میں دو کھانے کے چمچ تیل، پسی ہوا لہسن، لیموں کی چھال مکس کریں اور یہ مکسچر بریسٹ سلائس پر لگا کے دس منٹ چھوڑ دیں۔گرل پین کو ہلکا سا تیل لگا کے گرم کرلیں اور اس پر بریسٹ سلائس دونوں طرف سے گرل کرلیں۔جوبنا ہوا مصالحہ بچ جائے اسے اتنا پکا لیں کہ وہ گاڑھی سوس بن جائے۔گرل بریسٹ سلائس پلیٹر میں نکالیں اوپر سوس ڈالیں اور پیش کریں۔آلوؤں پر نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل لگا کے کچھ دیر رکھ دیں کہ ان میں نمک جذب ہو جائے۔ پھر ان کو المونیم فوائل میں لپیٹ کے200ڈگری پر گرم اوو ن میں بیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔المونیم فوائل سے نکال کے پلیٹ میں نکالیں اور پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گلیزڈ چکن