Finland Musick Car

خاموش ملک میں ٹیکسی پر بیٹھ کر گانا گائیں اور مفت میں سفر کریں

EjazNews

فن لینڈ کو اگر دنیا کا خاموش ملک کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ اس ملک میں کوئی کسی سے فالتو میں بات ہی نہیں کرتا ہر کوئی اپنے کام سے کام رکھتا ہے۔ اسی فن لینڈ میں ایک ٹیکسی سروس شروع کی گئی ہے جس کا کرایہ ہے کہ آپ نے گانا گانا ہے۔ جب تک آپ گانا گاتے رہیں گے ٹیکسی چلتی رہے گی اور جوں ہی آپ گانا بند کرتے ہیں تو ڈرائیور بھی ٹیکسی روک دیتا ہے۔ اس ٹیکسی کو سنگ الونگ شفل کا نام دیا گیا ہے اور اس کا اجراء فن لینڈ کے شر ٹورکو میں منعقدہ رئوسروک میوزک فیسٹیول کے موقع پر کیا گیا ہے۔
اس میلے کی مناسبت سے کمپنی نے اپنی ایک شاندار بی ایم ڈبلیو آئی تھری کار سروس شروع کی ہے جس میں بیٹھنے والے افراد کو فیسٹیول کے گرد چکر لگوائے جاتے ہیں اور انہیں بجلی سے چلنے والی اس بی ایم ڈبلیو کا معاوضہ صرف یہ دینا ہے کہ گاڑ ی میں بیٹھنا ہے اور ڈرائیور کی آواز میں آواز ملا کر گانا ہے۔ اس گاڑی میں بیٹھنے والے افراد گانوں کا انتخاب خود بھی کر سکتے ہیں۔
اس سروس کو چلانے کا مقصد لوگوں کو برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے بارے میں آگاہی بھی دینا ہے تاکہ لوگ اس نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکیں۔ نہ تو اس میں شور ہے اور نہ کسی قسم کی گھبراہٹ اور بیٹھنے والے اپنے اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  اب سعودی عرب میں فائیو سٹار جیل