chiken nuggets

چکن نگٹس گھر میں تیار کیجئے

EjazNews

چکن نگٹس بڑے اور بچے سبھی پسند سے کھاتے ہیں لیکن بچوں کی پسندیدگی اس میں زیادہ ہوتی ہے اور یہ ایسی ڈش ہے جسے آپ ٹفن میں پیک کر دیں واپسی پر ٹفن ضرور خالی ہوگا۔ اب اس کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ نگٹس کھائے گا کون۔چلئے چکن نگٹس بنانے کیلئے پہلے سامان کی ترکیب دیکھ لیتے ہیں۔ تو آپ کو اس کے لیے چاہئے
ایک کلو چکن بون لیس (بغیر ہڈی والا گوشت)
ایک کھانے کا چمچ لہسن پسا ہوا، آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ پسی ہوئی، دو سے تین کھانے کے چمچ سرکہ، دوکھانے کے چمچ سویاسوس۔
آمیزہ بنانے کے لئے آپ کو چاہئے:
ایک پیالی میدہ، آدھی پیالی کارن فلو، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ، دو عدد انڈوں کی سفیدی، نمک حسب ذائقہ اور کوکنگ آئل نگٹس کو فرائی کرنے کیلئے
چلئے اب نگٹس کو فرائی کرنے کا میں آپ کو طریقہ بتاتی ہوں۔
چکن میں نمک، لہسن،سفیدمرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لئے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ ، کارن فلو، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس مکسچر میں اتنا پانی ڈالیں کہ گاڑھا سا آمیزہ بن جائے چکن کی بوٹیاںاس آمیزے میں ڈپ کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اور چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں۔ٹشو پیپر یاخاکی کاغذ پر نکال لیں۔
اگر آپ نے زیادہ چکن کو مصالحہ لگا لیا ہے تو آپ مصالحہ لگی چکن کو دو سے تین دن تک ہوا بند ڈبے میں بندکرکے فریزر میں رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بونگ پائے کی نہاری