atm robery

اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرنے والاملزم ہلاک

EjazNews

گزشتہ روز پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس پر الزام تھا کہ وہ مختلف شہروں کی اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتا تھا اور یہ کارڈ چوری کرنے کے بعد ایک گروہ کو فروخت کر دیتا تھا۔ اس شخص کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ کارڈ چوری کرنے کے بعد اے ٹی ایم مشین میں لگے سی سی ٹی وی کیمرا میں منہ چڑھاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا ۔
وہ ایسا کیوں کررہا تھااور چوری کے بعد اسے اپنا منہ چھپانے کی بجائے دکھانے کی کیا ضرورت تھی اس کا پتہ تو نہیں چل سکا کیونکہ وہ اس دنیا سے ہی کوچ کر گیا ۔ البتہ یہ ضرور انکشاف ہو چکا ہے کہ وہ یہ اے ٹی ایم کارڈ کسی گروہ کو فروخت کرتا تھا۔ اب ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ اس کو کیسے پتہ چلتا تھا کہ فلاں اے ٹی ایم مشین میں کوئی کار ڈ پھنسا ہوا ہے؟۔
گزشتہ دنوں یہ شخص رحیم یار خان میں شاہی روڈ پر واقع اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا ۔جہاں پر وہ اے ٹی ایم مشین توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ا س شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ لیکن اس شخص کی اچانک موت کی خبر بہت سے سوالیہ نشان چھوڑ گئ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا واقعی دل شمسی توانائی سے چلے گا؟