WordPress database error: [Lost connection to MySQL server during query]
SELECT * FROM wp_upviews WHERE user_ip = '66.249.79.81' AND post_id = '9404'

WordPress database error: [Lost connection to MySQL server during query]
SELECT COUNT(*) FROM wp_upviews WHERE post_id ='9404'

chiken malai boati sandawich

ملائی بوٹی سینڈوچ

EjazNews

بچے سکول جانا شروع ہو چکے ہیں اور بچوں کی غذائیت پوری کرنا بھی ایک ضروری کام ہوتا ہے خاص کر جب فاسٹ فوڈ کا دور دورہ ہو۔ یہ سینڈوچ آپ کے بچوں کی غذائیت پوری کر سکتا ہے۔
آدھا کلو چکن بوٹی، ایک پیکٹ مکھن ، ایک گٹھی باریک کٹا ہوا پودینہ،ڈبل روٹی، دو عدد پیاز لچھے دار کٹے ہوئے ، دو عد د لیموں، باریک کٹی ہوئی چار عدد ہری مرچ، آدھی پیالی تازہ گرم دودھ، ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ ، ایک کھانے کا چمچ ادرک کا پیسٹ ،دو کھانے کے چمچ تندوری مصالحہ ، دو کھانے کے چمچ تیل، تین کھانے کے چمچ فریش کریم، حسب ضرورت مایونیز، حسب ذائقہ نمک ۔

لیجئے اب شروع کرتے ہیں اس کو بنانا۔

لچھے میں کٹی پیاز دھوکر نمک کے پانی میں دو منٹ کے لیے ڈال کر نکالیں۔پھر ان میں لیموں کا رس، نمک، باریک کٹا پودینہ اور باریک کٹی ہری مرچ ملادیں۔اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگاکر ہلکا سا کچل لیں۔پھر تندوری مصالحہ، فریش کریم اورپسی کالی مرچ ملاکر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن اسٹر فرائی کریں۔جب پانی خشک ہوجائے تو چکن کو ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کریں۔اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن ملائیں۔ پھر گرم دودھ شامل کرکے تین منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلاکر رکھیں۔اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔دو ٹکڑے کرکے مزے دار سینڈوچز سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  رُمانی سکنجبین